بیجنگ :بیجنگ میونسپل گورنمنٹ اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے دوسرے ” ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز” 22 اگست سے بیجنگ میں شروع ہوں گے۔16اگست سے بعض منظرناموں پر مبنی مقابلوں کے ابتدائی مرحلے جاری ہیں۔ہیومنائیڈ روبوٹ انڈسٹری ایکو سسٹم کے تربیتی اور جائزہ مرکز نے شریک ٹیموں کے لیے مقابلوں کے مصنوعی منظرنامے تیار کیے ہیں، جہاں متعدد انسان نما روبوٹس حقیقی حالات سے مشابہ عملی کاموں کی تربیت کر رہے ہیں۔ ان کاموں میں دستاویزات کی ترسیل، اشیا کی درجہ بندی، کپڑے تہہ کرنا اور انہیں ترتیب سے رکھنا سمیت روزمرہ زندگی اور پیشہ ورانہ نوعیت کے مختلف کام شامل ہیں۔گھریلو منظرنامے پر مبنی مقابلے کے تقاضوں کے مطابق انسان نما روبوٹ کو 30 منٹ کے اندر اشیا کو ترتیب سے رکھنے، کپڑے تہہ کرنے سمیت متعدد کام یکے بعد دیگرے مکمل کرنا ہوں گے۔ اس دوران روبوٹس کی آنکھ، ہاتھ اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی، طویل وقت تک مسلسل کام کرنے، متعدد کاموں کی خودکار منصوبہ بندی اور انہیں منظم انداز میں مکمل کرنے جیسی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔مقابلوں کے دوران حاصل ہونے والا ڈیٹا مستقبل میں گھریلو خدمات انجام دینے والے روبوٹس کے صنعتی معیارات مرتب کرنے کے لیے تقابلی حوالہ بھی فراہم کرے گا۔
Trending
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم، سپر ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار
- ہاکی ورلڈ کپ، 8 سال بعد ایونٹ میں واپسی کرنے والی پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست
- جاپان تاریخ پر گہرا غور اور تاریخ سے سبق سیکھے ، چینی وزارت خارجہ
- جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام برقرار رکھنا تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے،چینی وزارتِ خارجہ
- ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی
- P(doom) کی بحث: چین اور امریکہ کے درمیان مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ادراکی فرق، مشترکہ اتفاقِ رائے، اور عالمی حکمرانی کا راستہ
- دوسرے ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز 22 اگست سے بیجنگ میں شروع ہوں گے
- چین نے ایس ای او سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا
- چلی کے وزیرِ خارجہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- اردن کے شاہ عبداللہ دوم چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ