News Views Events
Apna Watan

اسٹیل ملز سیکٹر پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری نافذ، ایف بی آر

0

فوٹو: فائل

گوجرانوالہ کی اسٹیل ملز سیکٹر پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری نافذ کر دیا گیا ہے۔ 

ایف بی آر نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا، جس میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈوانس سیلز ٹیکس بجلی بلوں کے ذریعے فوری طور پر وصول کیا جائے۔

ایف بی آر کے مطابق اسٹیل ملز کو بجلی کے بل میں فی یونٹ پر 30 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

ایف بی آر نے ایڈوانس سیلز ٹیکس کے دائرے میں آنے والی اسٹیل ملز کی فہرست بھی جاری کر دی۔ 

بورڈ آف رینونیو کے مطابق خام مال کا 70 فیصد امپورٹ کرنے والی ملز پر ایڈوانس سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ ایڈوانس ٹیکس کی فوری وصولی شروع کر کے 23 اگست تک ایف بی آر کو رپورٹ بجھوائی جائے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.