بیجنگ:گزشتہ ہفتے میئے مسک شنگھائی پہنچیں، جہاں انہوں نے پانچ ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اپنے دوسرے دورۂ چین کا آغاز کیا۔میئے مسک نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ہر جگہ زندگی اور مواقع سے بھرپور ہے۔چین کی تیز رفتار ترقی انہیں ہر مرتبہ یہاں آنے پر نئی حیرتوں سے دوچار کرتی ہے۔ اس سے قبل بھی میئے مسک اور ان کے بیٹے ایلون مسک مسلسل سوشل میڈیا پر چین کو سراہ چکے ہیں۔11 اگست کو ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر لکھا “چین بہت شاندار ہے، میں سب کو یہاں آنے کا مشورہ دیتا ہوں۔” ان کی یہ پوسٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد ان کی والدہ میئے مسک نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا “چین کے ہر شہر کی اپنی کشش ہے اور یہاں مختلف ثقافتی مقامات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ عمارتیں اور سڑکیں بہت صاف ہیں اور ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ لوگ شائستہ، محنتی اور ایک دوسرے کا احترام کرنے والے ہیں۔”انہوں نے خاص طور پر کہا “میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں، اسی لیے چین کے سفر سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں۔”
Trending
- راولپنڈی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، دادوچہ ڈیم سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ منظور
- شکستوں کے عادی پاکستانی کرکٹرز ’’غم پروف‘‘ ہوگئے
- چین کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر امریکی پابندیوں کی دھمکی پر سخت ردعمل
- چین کا ہانگ کانگ کے عدالتی معاملات میں بیرونی مداخلت پر شدید ردعمل
- اختیارات بھی، انصاف بھی
- فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری
- چین-بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کا 25واں اجلاس بیجنگ میں ہوگا
- یورپی کمیشن کی یوکرین کے دفاع کے لیے مزید 6.1 ارب یورو کی منظوری
- اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی مل گئی
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال بدستور سنگین ہے، چینی وزیر خارجہ