نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان رہا۔
موڈیز ریٹنگ کی خبر آنے تک بازار بند ہوچکا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی نظریں ایران امریکہ جنگ پر مرکوز رہیں۔
نئے کاروباری ہفتے کا آغاز 700 پوائنٹس اضافے سے ہوا لیکن کاروبار اختتام تک بینچ مارک 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 76 ہزار 996 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کی توجہ کم مالیت کے شیئرز پر رہی، جہاں حصص بازار میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے ہوئے۔
ادھر مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 11 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 870 ارب روپے ہوگئی۔
پی این پی