News Views Events
Apna Watan

تیز رفتار آندھی سے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کھلونوں کی طرح اڑنے لگے، ویڈیو وائرل

روم(پی این پی)اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے ایئرپورٹ کا منظر ہی بدل دیا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے کھڑے طیاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

شدید جھکڑوں کے دوران تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے تیز ہواں میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا بھی ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں جبکہ دیگ کھڑے بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔

اچانک آنے والے طوفان نے فورلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا جبکہ طیاروں کے ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.