News Views Events
Apna Watan

جرمن سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، پاکستان کی معاشی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے پر مبارکباد

0

تصویر سوشل میڈیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جرمنی کی سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان کی معاشی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔ 

جرمن سفیر اینا لیپل نے کہا کہ موڈیز کی کی جانب سے ریٹنگ اپ گریڈ ہونا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان نے علاقائی چیلنجز کے باوجود معاشی پیشرفت کی۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، حکومت معاشی استحکام اور مالیاتی نظم و ضبط کیلئے پرعزم ہے۔ 

اس حوالے سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں جرمن کمپنیوں کے کردار اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ جرمن کمپنیوں کیلئے کاروباری ماحول مزید سازگار بنایا جائے گا، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی، ٹیکنالوجی سے ٹیکس انتظامیہ کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔  

اعلامیہ کے مطابق جرمن سفیر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جرمنی پاکستان سے اقتصادی اور کاروباری تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جرمن کمپنیوں اور پاکستانی اداروں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  

جرمن سفیر نے وزیر خزانہ کو ایشیا پیسیفک کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو رواں سال سیئول (جنوبی کوریا) میں منعقد ہوگی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.