بیجنگ : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شیگاتسے شہر کی گیارونگ کاؤنٹی کے گیارونگ بارڈر پورٹ پر بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور کئی افراد لاپتا ہو گئے ۔ ابتدائی تصدیق کے مطابق، اس لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 558 افراد لاپتا ہیں۔ تاہم جانی نقصان اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی مزید تصدیق جاری ہے۔ اس وقت مختلف امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔گیارونگ بارڈر پورٹ سے تقریباً 2.5 کلومیٹر دور ملبے کے باعث ایک جھیل بھی دیکھی گئی ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے کی موٹائی تقریباً 1.5 میٹر تک پہنچ گئی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔26 اگست کو مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں چین اور نیپال میں پیش آنے والی شدید قدرتی آفت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ جرمنی کے چانسلر فریڈرش میرس نے بھی 26 اگست کی شب سوشل میڈیا پر کہا کہ چین اور نیپال میں پیش آنے والی شدید آفت پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے