بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر 7.5 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سے زیادہ پیداواری صلاحیت” کے جواز کو بنیاد بناتے ہوئے چین سمیت 16 معیشتوں کے خلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات شروع کی ہیں اور اقتصادی و تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کا ایک مخصوص اقدام ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے آئندہ کیے جانے والے اقدامات کی باریک بینی سے نگرانی اور جامع طور پر جائزہ لیتا رہے گا اور چین اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Trending
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے