News Views Events
Apna Watan

دیہی علاقوں میں روزگار کیلئے صنعتی زونز قائم کئے جائیں’ہمایوں اختر خان

عالمی آئی ٹی اداروں سے اشتراک کا دائرہ دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے' سابق وفاقی وزیر

0

لاہور(ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی زونز قائم کرنے کی ضرورت ہے، گوگل اور دیگر عالمی آئی ٹی اداروں کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے تاہم اس کا دائرہ کار دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جائے تاکہ دیہی نوجوانوں کو جدید ہنر، آئی ٹی اور آن لائن روزگار کے مواقع میسر آئیں اور وہ قومی دھارے میں موثر کردار ادا کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے لڈو چوک میں واقع سیاسی دفتر میں بھی علاقہ عمائدین سے ملاقات کی اور حلقے کی عوام کو  درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ این اے 97 کے عوام سے ہمارا دیرینہ اور مضبوط تعلق ہے جس میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ حلقے کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ دہائیوں سے یہاں سے منتخب ہونے والے نام نہاد نمائندوں نے دوبارہ پلٹ کر ان کی حالت زار تک معلوم نہیں کی، یہی لوگ حلقے کی محرومیوں کے ذمہ دار ہیں ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں،ہم اپنی استطاعت کے مطابق وسائل بھی بروئے کار لا رہے ہیں اور برملا کہتے ہیں کہ یہ حلقے کے عوام پر کوئی احسان نہیں کیونکہ یہاں کے لوگوں نے ہمیں عزت، احترام اور محبت سے نوازا ہے۔ ہمایوں اختر حلقے میںانتقال کر جانے والوں کے عزیز و اقارب سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائشگاہوں پر بھی گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.