دعوت کے دوران زیادہ چکن کھانے پر نوجوان نے دوست کو چاقو کے وار سے قتل کردیا
نئی دہلی(پی این پی)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک دوست نے دعوت کے دوران خود سے زیادہ چکن تکہ کھانے والے دوست کو چاقو کے وار سے قتل کر ڈالا
۔پولیس کے مطابق ملزم ارون کمار نے چکن کے تکے کے ٹکڑوں پر ہونے والے جھگڑے کے دوران اپنے دوست سیتارام پر چاقو سے حملہ کر دیا، واقعے کے بعد سیتارام کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس اسپتال پہنچی اور ارون کمار کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، دورانِ تفتیش ارون کمار نے سیتارام کو چاقو سے مارنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میرے دوست نے مجھ سے زیادہ بار چکن کے ٹکڑے اٹھا کر کھائے اور یہی لڑائی کی وجہ بنی۔ سیتارام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا
جبکہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.