لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے، کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دنوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے سیریز اور نیپال کے خلاف ایشیا کپ میچ کی کارکردگی پر نامزد کیا گیا۔
ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان نے اس میچ میں 6.4 اوورز میں 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔
ایوارڈ ملنے کی صورت میں بابر تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتیں گے۔
اس کے علاوہ مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی نامزد ہوئے ہیں۔
پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آرا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Trending
- پیپلز بس سروس کا نیا روٹ، شرجیل میمن نے خوش خبری سنادی
- ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات