اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہائی کے بعدپرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں آئی جی اسلام آباد ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا؟ اس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بعد پولیس لائنز کے پاس سے گرفتار کیا گیا، اس پر عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے یا دوبارہ کسی اور کیس میں گرفتار کرنے میں فرق ہے، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ انہیں کسی اور کیس میں بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا، اگر اس عدالت کے حکم کے باوجود تھری ایم پی او میں رہا نہیں کیا گیا تو توہین عدالت بنے گی۔
پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ پھر توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں، عدالت نے حکم دیا کہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے، اگر کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تو وہ معاملہ متعلقہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہے۔
جسٹس طارق محمود نے کہا کہ پرویز الٰہی تو گاڑی میں آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، جب انہیں رہا کر دیا گیا تو ہمارے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ وکیل نےکہا کہ اس عدالت کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کے لیے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کا متعلقہ کورٹ نے اب ریمانڈ بھی دے دیا ہے، اگر پرویز الٰہی کو رہا نہ کرتے تو عدالت سخت ایکشن لیتی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا