بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئے شیانگ نے روس کے شہر ولادی ووستوک میں گیارہویں مشرقی اقتصادی فورم کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے “چین اور روس کے علاقائی تعاون کو گہرا کیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے” کے عنوان سے خطاب کیا۔ ڈینگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں شمال مشرقی چین اور مشرق بعید جیسے خطوں کے درمیان تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین مشرق بعید میں روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین روس کے مشرق بعید میں “ایک علاقہ، ایک بندرگاہ” کی ترقی کے لیے فعال طور پر حمایت کرتا ہے، جس میں چین کی تقریباً 100 کمپنیاں فعال ہیں۔ چین تعاون کے اہم منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، اور فریقین کے درمیان باہمی ویزا فری پالیسی کی بدولت سرحدی بندرگاہوں پر افراد اور سامان دونوں کا خوش آئند بہاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس سال متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں اور چین اور روس کے درمیان نئے دورمیں ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور فریقین کے درمیان ہمہ جہتی تعاون کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور علاقائی تعاون کی گہری اور اعلیٰ سطحی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ چین روس تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں نئی تونائی فراہم کی جا سکے۔
Trending
- قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 24 فیصد سے 73 فیصد پر چلا گیا، چیئرمین پی سی بی
- بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ پر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط
- جماعت اسلامی کی ملک گیرہڑتال، کاروباری مراکز بند، نامعلوم افراد کا جلاؤ گھیراؤ، کئی کارکنان زیرحراست
- چین روس جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، چینی صدر
- طاقت کے ذریعے علیحدگی کی کوشش کی کوئی بھی سازش ناکام ہوگی،چینی وزارت دفاع
- چین صحت کی دیکھ بھال کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دےگا , ریاستی کونسل
- چین کی جانب سے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ نیپال بھیج دی گئی
- جنوبی کوریا ایک چین کے اصول پر حقیقی معنوں میں عمل کرے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کے نائب وزیر اعظم کی گیارہویں مشرقی اقتصادی فورم کے کل رکنی اجلاس میں شرکت