اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں، جانبازوں، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں فرخ خان نے کہا کہ یومِ فضائیہ پاکستان کے قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبے کی علامت ہے، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان ایئر فورس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید سمیت پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضاؤں میں جرات، شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فرخ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مئی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 8 جدید ترین جنگی طیارے گرا کر سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم سے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
Trending
- جاپانی وزیرِاعظم کا روس سے فتحِ جاپان کی یادگار ہٹانے کا مطالبہ، ماسکو کا سخت ردعمل
- کم ترین ترقی یافتہ ممالک میں ڈیجیٹل طور پر قابلِ ترسیل خدمات کی ترقی پیچھے رہ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کانفرنس کی رپورٹ
- ایران آبنائے ہرمز کے باہر “ممنوعہ علاقے” کا اعلان کرے گا
- جاپانی میڈیا کی جاپان کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال پر تنقید
- ما زو سسٹم پاکستان میں موسمیاتی تعاون سے عوامی فوائد کا وژن بن گیا
- سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی اچھل کود قابل مذمت ہے، حافظ نعیم
- مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ؛ واپڈا کے محمد حمزہ نے مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
- بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل
- مسز فرخ خان کا یوم فضائیہ پر شاہینوں اور جانبازوں کو سلام
- ایشین گیمز؛ پاکستان کو کبڈی، ہاکی، کرکٹ سمیت متعدد کھیلوں میں میڈلز کی امید
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔