بیجنگ :اپیک (ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن) کے وزرائے توانائی کی سولہویں کانفرنس کا آغاز بیجنگ میں ہوا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی توانائی کی مارکیٹ کے استحکام کا محافظ، عالمی سبز اور کم کاربن منتقلی کا معاون، اور بین الاقوامی توانائی تعاون میں عملی کردار ادا کرنے والا رہے گا، اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تین تجاویز پیش کیں۔پہلی یہ کہ جامع اور مشترکہ ترقی کو مضبوط بنایا جائے۔ اپیک کے توانائی کی دستیابی بڑھانے کے انیشی ایٹو پر عمل درآمد کیا جائے، سبز توانائی کے “چھوٹے مگر خوبصورت” منصوبوں کے تعاون کو ترجیح دی جائے، تقسیم شدہ توانائی اور چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروع دیا جائے، اور ایشیا پیسیفک خطے میں توانائی کی جامع ترقی کی سطح کو مسلسل بلند کیا جائے۔ دوسری تجویز جدت طرازی میں تعاون کو مضبوط بنا نے کے حوالے سے ہے ۔ مشترکہ طور پر ایک سازگار جدت طرازی کا ماحول تشکیل دیا جائے، نئی قسم کی توانائی کی اسٹوریج ، ڈیجیٹل پاور گرڈ سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مشترکہ طور پر تحقیق و ترقی کو ممکن بنایا جائے ، مضبوط ٹیکنالوجیز اور اطلاقی منظرناموں کو فروغ دیا جائے، تاکہ سائنسی و تکنیکی جدت طرازی ایشیا پیسیفک کی توانائی کی منتقلی اور ترقی کو زیادہ بہتر طور پر تقویت دے سکے۔تیسری تجویز یہ کہ آپس کے تعاون اور مشترکہ نظم و نسق کو مضبوط بنایا جائے ۔ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے، مکالمے اور مشاورت کو فعال طور پر آگے بڑھایا جائے، اور ایشیا بحرالکاہل کے لیے ایک زیادہ محفوظ، مؤثر اور پائیدار توانائی کے نظم و نسق کا نظام قائم کرنے میں مدد کی جائے، تاکہ توانائی کی انڈسٹریل اور سپلائی چین کے استحکام اور روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور علاقائی و عالمی توانائی مارکیٹس کے ہموار عمل کو فروغ دیا جا سکے۔ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کی معیشتوں کے وزرائے توانائی،متعلقہ نمائندگان، اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سمیت تقریباً 300 افراد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
Trending
- انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج
- امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ
- ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کی دبئی میں شاندار لانچنگ، شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- برکس ممالک 60 سے زائد نتائج کی دستاویزات پر متفق
- برکس ممالک حقیقی معنوں میں گلوبل ساؤتھ کی صفِ اول کی قوت بن چکے ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدراور بھارتی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ ملاقات کی تیاریاں جاری
- گریٹربرکس کا عالمی حکمرانی کے لیے تعمیری پیغام، چینی میڈیا سروے
- چین کے ریئر ارتھ ، ٹنگسٹن اور قلعی سمیت 14 معدنیات کے ذخائر دنیا میں پہلے نمبر پر
- گریٹر برکس تعاون گلوبل ساؤتھ کے لیے نئی ترقیاتی گنجائش پیدا کر رہا ہے