بیجنگ :برکس ممالک کے رہنماؤں کی اٹھارہویں سربراہ کانفرنس 12 سے 13 ستمبر تک بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس سال برکس تعاون کے میکانزم کے قیام کی بیسویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں، اس تنظیم نے اپنی رکنیت کو بڑھانا اور تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنا جاری رکھا ہے، جس سے گلوبل ساؤتھ ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔2024 میں، برکس کی توسیع کے بعد پہلی سربراہ کانفرنس میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی تھی ، جس میں “گریٹر برکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور ا نہوں نےاس بات پر زور دیا تھا کہ برکس کو ساؤتھ ” کی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کا بنیادی ذریعہ اور عالمی حکمرانی کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی پیش رو قوت کے طور پر تشکیل دیا جائے۔انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مل کر “پرامن برکس”، “جدید برکس”، “سبز برکس”، “انصاف پر مبنی برکس” اور “ثقافتی برکس” کی تعمیر کریں۔اس کے ساتھ انہوں نے متعدد ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا، جس نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اور مثبت جائزے کو جنم دیا۔انڈونیشیا کے آزاد تھنک ٹینک کے ماہر ورڈیکا رضکی اوتاما کے خیال میں “گریٹر برکس تعاون” کم ترقی یافتہ ممالک کو خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے متنوع حل فراہم کر سکتا ہے، گلوبل ساؤتھ کی نمائندگی اور آواز کو بڑھا سکتا ہے، اور ترقی کی بنیاد کو مزید مضبوط اور محرک کو زیادہ بھرپور بنا سکتا ہے۔
Trending
- انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج
- امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ
- ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کی دبئی میں شاندار لانچنگ، شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- برکس ممالک 60 سے زائد نتائج کی دستاویزات پر متفق
- برکس ممالک حقیقی معنوں میں گلوبل ساؤتھ کی صفِ اول کی قوت بن چکے ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدراور بھارتی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ ملاقات کی تیاریاں جاری
- گریٹربرکس کا عالمی حکمرانی کے لیے تعمیری پیغام، چینی میڈیا سروے
- چین کے ریئر ارتھ ، ٹنگسٹن اور قلعی سمیت 14 معدنیات کے ذخائر دنیا میں پہلے نمبر پر
- گریٹر برکس تعاون گلوبل ساؤتھ کے لیے نئی ترقیاتی گنجائش پیدا کر رہا ہے