بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ برکس آج کی دنیا میں ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد و تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ماؤ ننگ نے کہا کہ قیام کے بعد سے برکس ممالک نے کھلے پن، جامعیت، تعاون اور مشترکہ کامیابی کے برکس جذبے پر عمل کرتے ہوئے کثیرالجہتی نظام کے دفاع، انصاف و مساوات کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے کوششیں کی ہیں اور اب حقیقی معنوں میں گلوبل ساؤتھ کی صفِ اول کی قوت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین برکس تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔ صدر شی جن پھنگ برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب کریں گے۔ چینی صدر موجودہ عالمی صورتحال، برکس میکانزم کی ترقی اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے سمیت اہم امور پر دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور چین کی اہم تجاویز اور مؤقف پیش کریں گے، تاکہ گریٹر برکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سمت متعین کی جا سکے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ چین برکس کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر “گریٹر برکس تعاون” کو مستحکم اور دور رس بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں برکس کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج
- امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ
- ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کی دبئی میں شاندار لانچنگ، شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- برکس ممالک 60 سے زائد نتائج کی دستاویزات پر متفق
- برکس ممالک حقیقی معنوں میں گلوبل ساؤتھ کی صفِ اول کی قوت بن چکے ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدراور بھارتی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ ملاقات کی تیاریاں جاری
- گریٹربرکس کا عالمی حکمرانی کے لیے تعمیری پیغام، چینی میڈیا سروے
- چین کے ریئر ارتھ ، ٹنگسٹن اور قلعی سمیت 14 معدنیات کے ذخائر دنیا میں پہلے نمبر پر
- گریٹر برکس تعاون گلوبل ساؤتھ کے لیے نئی ترقیاتی گنجائش پیدا کر رہا ہے