فراڈ کی الزامات پر حسینہ واجد کی بیٹی ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان کا استعفیٰ 9 ستمبر 2026 کو سامنے آیا، جبکہ یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او اور بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے جاری تحقیقات کے دوران سامنے آیا ہے۔صائمہ واجد کو مختلف الزامات کا سامنا ہے، جن میں چین کے دورے سے متعلق سفری اخراجات میں مبینہ مالی بے ضابطگی، تعلیمی اسناد کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے اور بنگلہ دیش میں زمین کے حصول سے متعلق معاملات شامل ہیں۔تاہم صائمہ واجد نے اپنے خلاف عائد تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔
سفری اخراجات سے متعلق معاملے پر ان کا مؤقف ہے کہ یہ عملے کی جانب سے ہونے والی انتظامی غلطی کا نتیجہ تھا۔واضح رہے کہ صائمہ واجد 2025 سے بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر تھیں
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.