عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، برینٹ آئل 4 ڈالر کمی کے بعد 105 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
امریکی خام تیل 100 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی مربن کی 120 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
دوسری جانب امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 6 ڈالر فی گیلن ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اپریل کے بعد ایک ہفتے کا سب سے بڑا ضافہ ہوا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول 5 پنس اضافے سے اوسط قیمت 167.17 پنس تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔
پاکستان میں 4 روز میں پیٹرول 24 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔
پی این پی