ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے 16 ستمبر کو باضابطہ طور پر “ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی اقتصادی و سماجی ترقی کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ (2026-2030)” جاری کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے بتایا کہ “ہانگ کانگ کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ” 7 حصوں، 58 ابواب اور تقریباً ساٹھ ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے پانچ بڑے مقاصد ہیں، جن میں اقتصادی ترقی میں نئی پیش رفت، بین الاقوامی مسابقت اور اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ، شمالی میٹروپولیٹن علاقے کی تعمیر میں تیزی اور بہتری، لوگوں کی فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری اور ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہو کر اس کی خدمت میں اہم پیشرفت شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ بنانا، ملک کی ترقیاقی حکمت عملی کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہونے اور قومی ترقی کے مجموعی منظرنامے میں بہتر طور پر ضم اور اس کی خدمت میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔ان کے مطابق یہ منصوبہ سماجی اتفاق رائے جمع کرنے، تمام شعبوں کی قوتوں کو متحد کرنے اور ہانگ کانگ کے انتظامات سے اعلیٰ معیار کی خوشحالی و ترقی کے حصول کی جانب ایک ایکشن پلان بھی ہے۔