بیجنگ:13واں بیجنگ شیانگ شان فورم کا افتتاح 16 ستمبر کو بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوا۔ اس فورم کا موضوع استحکام پر اتفاق رائے پیدا کرنا، سکیورٹی گورننس کو ملکر فروغ دینا” تھا، جس میں 100 سے زائد ممالک، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، ماہرین، اسکالرز اور مبصرین سمیت تقریباً 2000 افراد نے شرکت کی۔ چین کے وزیر دفاع دونگ جون نے فورم میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔دونگ جون نے کہا کہ رواں سال بیجنگ شیانگ شان فورم کے قیام کو 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس وقت بین الاقوامی سلامتی ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز پیش کئے جانے سے ان کی تاریخی رہنمائی کی اہمیت اور بھی زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی سکیورٹی سوچ کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کیا جائے، کثیر الجہتی اصولوں کے تحت استحکام برقرار رکھا جائے اور دنیا میں پائیدار امن اور مشترکہ سلامتی کےحصول کو فروغ دیا جائے۔ دونگ جون نے کہا کہ چینی فوج مختلف ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل کرنے، مشترکہ سکیورٹی کی صلاحیت بڑھانے، ابھرتے ہوئے شعبوں میں سکیورٹی گورننس کو مضبوط کرنے، عوامی سکیورٹی کے تعاون میں اضافہ کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام میں مزید بڑا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
- سی پیک 2.0 سے علاقائی روابط کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر
- میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے
- جی لن یونیورسٹی کو اپنی جامع صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، چینی صدر
- آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، چینی نائب صدر
- تحفظ پسندی مسابقتی برتری نہیں بلکہ یہ یورپ میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ
- گوبر بینک: دیہی ماحولیاتی نظم و نسق کا چینی تجربہ
- چین میں موسم گرما کے اناج کی خریداری کا سیزن اختتام کے قریب