News Views Events
Apna Watan

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی تصدیق، تصاویر جاری کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے

شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت کیمرون اوریلی سے شادی کرلی ہے، تاہم اس حوالے سے جمائما کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اب جمائما نے خود اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر جاری کیں اور اس موقع کو یادگار بنانے میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے 12 ستمبر کی تاریخ بھی درج کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پیغام میں ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے شادی کے دن کو ان دونوں کے لیے خاص اور خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

شادی کی تقریب میں جمائما کے دونوں بیٹے قاسم اور عمر بھی شریک ہوئے، جبکہ دیگر اہل خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر جمائما نے مغربی شادی کی روایات کے مطابق سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں وہ دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔



پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.