اسلام آباد:سابق ایم پی اے بلوچستان آمنہ خانم نے فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک بیان میں آمنہ خانم نے کہا کہ سید محمد عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی نہایت خوش آئند اور ملکی دفاع و وقار کی علامت ہے، ان کی ولولہ انگیز قیادت اور پیشہ وارانہ مہارت نے نہ صرف افواجِ پاکستان کو نئی جہت دی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے مؤقف کو مضبوط کیا، یہ ترقی پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی تدبر اور قومی سلامتی کے لئے انتھک کوششوں کے باعث آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے، ان کی ترقی نہ صرف افواج پاکستان بلکہ تمام پاکستانیوں کے لئے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو ان کی قیادت میں مزید استحکام، ترقی اور وقار حاصل ہو ۔
Trending
- سابق انگلش فٹبالر نے خطرناک ڈرائیونگ اور نائٹرس آکسائیڈ رکھنے کا اعتراف کرلیا
- ہانیہ عامر پر شائے گل کا گانا کاپی کرنے کا الزام، حقیقت کیا ہے؟
- 900 بندر گاہوں کی درجہ بندی میں پاکستان 34 ویں نمبر پر آ گیا: وفاقی وزیرِ بحری امور
- چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 2028 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا
- چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
- ہالی ووڈ گلوکار ڈریک نے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کر دیا، مختصر ویڈیو وائرل
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن میں ہے: وزیرِ خزانہ
- جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی تصدیق، تصاویر جاری کر دیں
- کسان اتحاد کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان
- اولمپیارڈ سمرقند 2026: پاکستان نے اسرائیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا