900 بندر گاہوں کی درجہ بندی میں پاکستان 34 ویں نمبر پر آ گیا: وفاقی وزیرِ بحری امور
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ 900 بندر گاہوں کی درجہ بندی میں پاکستان 34 ویں نمبر پر آ گیا، کراچی پورٹ کی عالمی بحری رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہ کا پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس اسکور 343 تک پہنچ گیا ہے جو عالمی تجارت سے مضبوط انضمام کا عکاس ہے۔
جنید انوار نے بتایا کہ پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس دنیا بھر کی تقریباً 900 بندر گاہوں کے ڈیٹا پر مبنی ہے اور اس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی پوزیشن عالمی درجہ بندی میں 34 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کی بہتر رابطہ کاری عالمی تجارت سے مضبوط انضمام کی عکاس ہے، یہاں بہتر بحری رابطہ کاری سے برآمد کنند گان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مستحکم ہو گی۔
وفاقی وزیرِ بحری امور نے یہ بھی کہا ہے کہ بندرگاہوں کی ترقی اور تجارتی سہولت کاری حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔
پی این پی