ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آج پیر کو ایک مرتبہ پھر سے ریزرو ڈے یعنی اضافی دن پر شروع ہوگا۔
اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم میچ میں بارش نے رکاوٹ ڈال دی جس کے باعث اتوار کو یہ مقابلہ جاری نہیں رہا سکا۔
اگر کولمبو کے آج کے موسم کی بات کی جائے تو شائقینِ کرکٹ کے لیے خبر کوئی اچھی نہیں ہے کیونکہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
موسم کی خبروں کی ویب سائٹ ’ایکیو ویدر‘ کے مطابق پیر کی دوپہر میں کولمبو پر بادل چھائے رہیں گے جبک دن کے وقت چھ گھٹنے بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح رات کے وقت کولمبو میں دو گھنٹے بارش برسنے کا امکان ہے جبکہ آسمان بادلوں سے بھرا رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق کولمبو میں پیر کو دوپہر دو بجے بارش ہونے کے 90 فیصد امکانات ہیں جبکہ شام کے بعد بارش ہونے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔
یہاں ایک بات یاد رہے کہ اگر دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ بارش کے بعد منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے تین جبکہ بھارت کا ایک پوائنٹ ہوگا۔
خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پیر کو ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
اس سے قبل دو ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پالیکیلے میں کھیلا گیا ایشیا کپ کا گروپ میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
Trending
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت