اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بنحسین نے ملاقات کی جس میں نگران وفاقی وزیرِ خرانہ شماد اختر بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بنک پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے،
حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے،
نگران وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بنک نے 2022 کے تاریخی سیلاب میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کیا،متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن انتظامی مدد فراہم کرے گی۔
ناجے بنحسین نے وزیرِ اعظم کو عالمی بنک کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں اور جنیوا میں عالمی بنک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئےاعلان کی گئی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
Trending
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
- لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال