بیجنگ :؛ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کی جامع حکمرانی کو مستقل مضبوط بنانے کے اہم مسئلے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کی۔اجلاس نے فیصلہ کیا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس 26 تا 29 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔سیاسی بیورو نے ” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے پارٹی کی جامع حکمرانی کو مستقل مضبوط بنانے سے متعلق چند اہم مسائل پر فیصلے” کے مسودے پر پارٹی کے اندر اور باہر مشاورت کے نتائج کی رپورٹ سنی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس اجلاس میں ہونے والی بحث کی روشنی میں مسودے میں ترمیم کے بعد اسے پانچویں کل رکنی اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں زور دیا گیا کہ پارٹی کی ہر جہت کی تعمیر و ترقی کو جامع طور پر آگے بڑھایا جائے، تاکہ سی پی سی ہمیشہ ہر دور کی قیادت کرنے والی ، عوام کے دلوں میں بسنے والی، ہر آزمائش پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھنے والی مارکسسٹ حکمران پارٹی رہے اور ہمیشہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نصب العین میں مضبوط قیادت کا مرکز رہے ۔
Trending
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی
- نصف سال میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہے، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے
- چین کی غیر ملکی تجارت میں “سبز رجحان” کی رفتار تیز ہونے سے دنیا کو فوائد ملیں گے، چینی میڈیا
- چین اور امریکہ کے نوجوان ایک ہی کرہ ارض پر رہتے ہیں، چینی صدر