بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نےامریکہ کی 10 جامعات کے ان نوجوان طلبہ کو جوابی خط ارسال کیا جنہوں نے چین آ کر چینی اور امریکی نوجوانوں کی موضوعاتی تبادلوں کی سرگرمی میں حصہ لیا ۔شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ سب نے چین میں ایک خوشگوار اور ناقابلِ فراموش وقت گزارا۔ اپنے خط میں آپ نے چینی تہذیب سے محبت اور چین اور امریکہ کی دوستی اور تعاون کے لیے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ بحرِ الکاہل کے پار دوستی کے سفیر بننا چاہتے ہیں، اس پر مجھے اطمینان ہوا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے نوجوان ایک ہی کرہ ارض پر رہتے ہیں اور ایک ہی عہد کی ذمہ داریاں مل کر اٹھاتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر چین امریکہ دوستی اور تعاون کے وارث، محافظ اور فروغ دینے والے بنتے رہیں گے، دونوں ممالک کے عوام کی باہمی افہام و تفہیم ، تعلقات کی پائیدار اور دور رس ترقی، اورایک بہتر دنیا کی تعمیر میں اپنی طاقت پیش کریں گے۔کچھ دن قبل ، امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سمیت 10 جامعات کے تقریباً سو نوجوان طلبہ نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں انہوں نے چین میں ” فیوچر میکرز 2026 ،چائنا یو ایس یوتھ ٹور فور اے شئیرڈ ایشیا پیسیفک فیوچر ” اور دیگر موضوعاتی تبادلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے فوائد اور تاثرات بیان کیے اور چین امریکہ دوستی کو آگے بڑھانے میں حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔
Trending
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی
- نصف سال میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہے، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے
- چین کی غیر ملکی تجارت میں “سبز رجحان” کی رفتار تیز ہونے سے دنیا کو فوائد ملیں گے، چینی میڈیا
- چین اور امریکہ کے نوجوان ایک ہی کرہ ارض پر رہتے ہیں، چینی صدر