دبئی (رابطہ نیوز) دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے کرایہ ” چہرے کی شناخت” کے ذریعے ادا کیا جاسکے گا۔
متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مصنوعی ذہانت اور ورچوئل میٹاورس ٹیکنالوجی سے آراستہ متعدد منصوبے متعارف کرائے ہیں۔
اتھارٹی چہرے کی شناخت سے کرائے کی ادائیگی کے پروگرام کا تعارف جیٹکس 2023 میں کرایا ہے۔
نئے نظام میں نول کارڈ استعمال کرنے والوں کو صرف ایک بار چہرے کا اندراج کرانا ہوگا جس کے بعد میٹرو دبئی، ٹرام دبئی، پبلک بس، ٹیکسی اور سمندری ٹرانسپورٹ میں سے کسی سے بھی سفر کرتے وقت مسافر کو چہرے سے شناخت کیا جائے گا اور خودکار سسٹم سے مسافر کے اکاؤنٹ سے کرایہ ادا ہو جائے گا۔
دبئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں ہر شخص کا ایک کارڈ ہو گا۔ سمارٹ گیٹ سے گزرتے وقت فیس ریڈنگ پر متعلقہ شحص کے اکاؤنٹ سے کرائے کی رقم وصول ہو جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ سمارٹ گیٹس سسٹم 6 ماہ سے ایک سال کے دورن فعال ہوجائے گا تجربہ کامیاب ہونے پر اتھارٹی پرائیویٹ کمپنیوں کو سمارٹ گیٹ سسٹم پر عملدرآمد کے سلسلے میں تعاون فراہم کرے گی۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں کرائے کی ادائیگی کے دیگر طریقے ختم نہیں ہوں گے بلکہ مرحلہ وار ان کی جگہ فیس ریڈنگ سسٹم لایا جائے گا۔‘
ابتدا میں صارفین کو اختیار ہو گا کہ وہ کارڈ کے ذریعے یا فیس ریڈنگ کے ذریعے ادائیگی کریں۔
فیس ریڈنگ سسٹم میں پہلے صارف کا اندراج ہو گا۔ اس کی شناخت کیمروں کے ذریعے فیس ریڈنگ سے ہوگی پھر تھری ڈی میں فیس ریڈنگ کا تجزیہ ہو گا۔ ڈیٹا میں یکسانیت پر متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ سے کرائے کی رقم وصول کی جائے گی۔
Trending
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت