بیجنگ :نویں”چائنیز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول” کی آمد کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے زراعت ، کسانوں اور دیہی علاقوں سے متعلق امور میں کام کرنے والے لوگوں کو تعطیلات کی مبارکباد پیش کی۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ابتدائی دھان کی پیداوار مستحکم رہی ہے اور توقع ہے کہ خزاں کی فصل بھرپور ہو گی ۔شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ دیہی علاقوں کے جامع احیا کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا جائے، زراعت کو مضبوط بنانے، کسانوں اور دیہی علاقوں کو فائدہ پہنچانے والی پالیسیوں کے اثرات کو بہتر بنایا جائے، زرعی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی جائے، کسانوں کی آمدنی اور خوشحالی کے ذرائع کو وسعت دی جائے، مقامی حالات کے مطابق رہنے اور کام کرنے کے لائق پرسکون و خوبصورت دیہات تعمیر کیے جائیں، اور یہ کوشش کی جائے کہ تمام کسانوں کی زندگی مزید خوشحال اور بہتر ہو ۔
Trending
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
- چین، سمندروں کو عبور کرتی ، “گولنگ کی محبت” کی کہانی
- رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، چینی صدر
- ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا پلیئر آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا
- کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- ’ڈیانا کی موت پر کنگ چارلس بے حد خوش تھے‘، بھائی کے تہلکہ خیز دعوے نے ہلچل مچا دی
- حماد اظہر سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- سی پی ایل چیمپئن بننے کے بعد معین علی نے ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگا دیا