News Views Events
Apna Watan

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا پلیئر آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا

سیزن 5 کا آغاز 21 نومبر جبکہ فائنل 20 دسمبر 2026 کو کھیلا جائے گا

0

دبئی(سپورٹس ڈیسک )ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی 20) سیزن 5 کے لیے پلیئر آکشن جمعرات یکم اکتوبر 2026 کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی انڈور سہولت میں ہوگا۔ تمام چھ فرنچائزز نیلامی کے ذریعے اپنے اسکواڈز مکمل کریں گی۔

سیزن 5 کا آغاز ہفتہ 21 نومبر 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل اتوار 20 دسمبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔ہر فرنچائز کو آکشن کے لیے 13 لاکھ امریکی ڈالر کا پرس دیا جائے گا، جبکہ براہ راست سائننگز اور ریٹینشنز کے لیے مختص 7 لاکھ ڈالر میں سے غیر استعمال شدہ رقم بھی فرنچائز کے پرس میں شامل ہوگی۔ ہر ٹیم کو نیلامی کے اختتام تک کم از کم 15 لاکھ ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔ ہر فرنچائز کے اسکواڈ میں کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 23 کھلاڑی ہوں گے۔ اسکواڈ میں آئی سی سی فل ممبر ممالک کے کم از کم 11 کھلاڑی شامل ہونا ضروری ہیں، جن میں کم از کم 4 افغان اور کم از کم ایک آئرش کھلاڑی شامل ہوگا۔اس کے علاوہ ہر ٹیم میں کم از کم 4 متحدہ عرب امارات، ایک کویتی، ایک سعودی عرب اور آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک سے کم از کم ایک مزید کھلاڑی شامل کرنا ہوگا، تاہم اس میں یو اے ای، کویت اور سعودی عرب شامل نہیں ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کی کم از کم بیس پرائس 10 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ کھلاڑی 40 ہزار یا 80 ہزار ڈالر کی بیس پرائس بھی مقرر کر سکتے ہیں۔افغانستان اور آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے 40 ہزار ڈالر کی بیس پرائس کے لیے بین الاقوامی سطح پر کیپ یا سابقہ آئی ایل ٹی 20شرکت ضروری ہوگی، جبکہ 80 ہزار ڈالر کی بیس پرائس کے لیے کم از کم 100 بین الاقوامی میچز کھیلنے کی شرط ہے۔یو اے ای، کویت اور سعودی عرب کے تمام کھلاڑیوں کی بیس پرائس 10 ہزار ڈالر ہوگی۔آکشن کا طریقہ کارکھلاڑیوں کو ان کی حیثیت اور مہارت کے اعتبار سے مختلف سیٹس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر سیٹ میں 6 سے 10 کھلاڑی ہوں گے اور کھلاڑیوں کو سیٹ کے اندر قرعہ اندازی کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔بولی 10 ہزار سے 50 ہزار ڈالر تک 2 ہزار ڈالر کے اضافے سے، 50 ہزار سے 100 ہزار ڈالر تک 5 ہزار ڈالر کے اضافے سے اور ایک لاکھ ڈالر سے زائد بولی 10 ہزار ڈالر کے اضافے سے آگے بڑھے گی۔تمام مقررہ سیٹس مکمل ہونے کے بعد اگر کسی فرنچائز کے اسکواڈ میں جگہ باقی ہوئی تو وہ Accelerated Set سے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کرنے کی درخواست کرسکتی ہے۔رائٹ ٹو میچ کا اختیارہر فرنچائز کو نیلامی کے دوران چار Rights to Match حاصل ہوں گے۔ ان میں ایک فل ممبر کھلاڑی، ایک ایسوسی ایٹ ممبر کھلاڑی، ایک یو اے ای کھلاڑی اور ایک کویت یا سعودی عرب کے کھلاڑی کے لیے ہوگا، بشرطیکہ متعلقہ کھلاڑی سیزن 4 میں اسی فرنچائز کا حصہ رہا ہو۔یہ رائٹس استعمال کرنا فرنچائزز کے لیے لازمی نہیں ہوگا۔ کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے، قومی ٹیم میں طلب کیے جانے یا این او سی نہ ملنے کی صورت میں لیگ کے لیگ مرحلے کے اختتام تک اس کا متبادل شامل کیا جاسکے گا۔ لازمی کوٹے والے کھلاڑیوں، یعنی یو اے ای، سعودی عرب، کویت، افغانستان یا آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کا متبادل انہی کھلاڑیوں میں سے ہونا ضروری ہوگا جنہوں نے آکشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہو۔دیگر ممالک کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے آکشن میں رجسٹریشن لازمی نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.