بیجنگ :چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق، بائیس ستمبر کو نیپال کے لیے تیار کردہ چینی موسمیاتی اسمارٹ وارننگ سسٹم “ما زو” کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے کر دیا گیا ۔ “ما زو” کا یہ خصوصی ورژن مقامی جغرافیائی ماحول، آفات کی نوعیت ، بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ صرف ابتدائی کلاؤڈ وارننگ آپریشنز کا پلیٹ فارم ہی نہیں ہے بلکہ نیپال کے لیے اسمارٹ موسمیاتی وارننگ کی صلاحیتوں کے اشتراک کا ایک اہم ذریعہ بھی بنے گا۔اسی دن دوسرے چین-وسطی ایشیا موسمیاتی تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس میں، چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے “مازو ” کے “وسطی ایشیائی ممالک کے لیے موسمیاتی اسمارٹ وارننگ پروگرام ” پر عملدرآمد کا ایکشن پلان (2026–2027) بھی جاری کیا۔اطلاعات کے مطابق اس وقت “ما زو” 7 ممالک میں عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے اور 50 سے زائد ممالک اسے کلاؤڈ پر آزما رہے ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میں “ما زو سسٹم ” کو نافذ کرنے والے ممالک کی تعداد 30 ہو جائے گی ۔
Trending
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
- چین، سمندروں کو عبور کرتی ، “گولنگ کی محبت” کی کہانی
- رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، چینی صدر
- ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا پلیئر آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا
- کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- ’ڈیانا کی موت پر کنگ چارلس بے حد خوش تھے‘، بھائی کے تہلکہ خیز دعوے نے ہلچل مچا دی
- حماد اظہر سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- سی پی ایل چیمپئن بننے کے بعد معین علی نے ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگا دیا