News Views Events
Apna Watan

وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران چین بھر میں بین العلاقائی سفری ٹرپس کی تعداد 650 ملین تک پہنچنے کی توقع

0

بیجنگ :چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نقل و حمل کے نائب وزیر لی یانگ نے کہا کہ جامع جائزے کے مطابق، وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی آمد و رفت عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑھے گی۔ایک اندازے کے مطابق چین بھر میں کراس ریجنل سفری ٹرپس کی تعداد 650 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے ، یعنی یومیہ تقریباً 220 ملین ٹرپس ہوں گے۔ ان میں زیادہ تر افراد کے سفر اپنے آبائی علاقوں واپس جا کر عزیزوں ،رشتہ داروں اور و دوستوں سے ملاقات پر مبنی ہوں گے ، جبکہ مضافاتی تفریحی مقامات، دیہی سیاحت اور شہر کے نواحی علاقوں کی طرف بھی زیادہ سفر کی توقع ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.