اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے ” مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی سلامتی ” پر سلامتی کونسل کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اتحادو تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو ایک جیسی اہمیت دے کر مصنوعی ذہانت کی ترقی کو بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کی سمت میں استعمال کیا جائے اور دنیا کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مدد فراہم کی جائے۔
چینی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت بنی نوع انسان کی مشترکہ دولت ہے۔ ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی کے فرق سے ترقیاتی فرق کے مزید بڑھنے کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہیے، مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرنی چاہیے، اور ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور اظہار رائے کو بڑھانا چاہیے۔فوچھونگ نے کہا کہ مختلف ممالک کی مصنوعی ذہانت کی ترقیاتی حکمت عملیوں، حکمرانی کے قواعد اور تکنیکی معیارات کے درمیان ہم آہنگی اور مطابقت کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ جلد از جلد ایک وسیع اتفاق رائے پر مبنی عالمی حکمرانی کا فریم ورک تشکیل دیا جا سکے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک ادارہ جاتی ڈھال فراہم کی جا سکے۔
چینی مندوب نے مزید کہا کہ چین مصنوعی ذہانت کی احتراعی ترقی پر عمل پیرا ہے اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دیتا رہے گا ۔چین کی اپیل پر مصنوعی ذہانت کی عالمی تعاون تنظیم شنگھائی میں قائم ہوئی، جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پہلی عالمی بین الاحکومتی تنظیم ہے۔ چین اس کھلے پیلٹ فارم میں شرکت کے لیے زیادہ سے زیادہ ممالک کاخیرمقدم کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے ایک منصفانہ اور معقول عالمی نظامِ حکمرانی کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا اور مل کر بنی نوع انسان کے ایک خوب صورت ہم نصیب معاشرے کو تخلیق کیا جائے گا ۔
Trending
- ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
- چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو بنی نوع انسان کی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی اپیل
- وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران چین بھر میں بین العلاقائی سفری ٹرپس کی تعداد 650 ملین تک پہنچنے کی توقع
- بے قابو اوپن اے آئی ایجنٹ نے آسٹریلوی ادارے کا سسٹم خود سے ہیک کر کے تہلکا مچا دیا، دنیا کا پہلا واقعہ قرار
- چین اور امریکہ رواں سال کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے باہمی روابط اور ملاقاتوں کے انتظام کے حوالے سے رابطے میں ہیں، چینی وزارت خارجہ
- قومی وقار اور مفادات پر قوم کو دھوکہ دینے والے ڈی پی پی حکام کو دونوں کناروں کے ہم وطنوں نے مسترد کر دیا ہے، چینی وزارت دفاع
- خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر
- سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 25 ستمبر کو دنیا بھر میں نشر ہوگا
- ایشین گیمز کے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے سخت محنت کی ہے، مائیک ہیسن
- وزیرٍ اعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز کی ملاقاتیں
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔