بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے جزیرہ ہوانگ یئن کے آس پاس سمندری اور فضائی حدود میں مشترکہ سمندری اور فضائی مشق کا اہتمام کیا۔ یہ بعض ممالک کی جانب سے علاقائی امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کے جواب میں ایک ضروری اقدام ہے، جس کا مقصد چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کے تحفظ میں چینی افواج کی جنگی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر بنانا ہے۔ اسی دن، چائنا کوسٹ گارڈ نے بھی بحیرہ جنوبی چین میں جزیرہ ہوانگ یئن کے قریب پانیوں میں متعدد بحری جہازوں کے ساتھ حقوق کے تحفظ اور قانون کے نفاذ سے متعلق مشق کی، جس سے تیز رفتار ردعمل اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مؤثر طریقے سے جانچا گیا۔ اس مشق میں متعدد غیر ملکی جہازوں کے جزیرہ ہوانگ یئن پر چین کے زیرِ انتظام پانیوں میں غیر قانونی طور پر گھسنے کی فرضی صورتحال ترتیب دی گئی۔صورت حال کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد، بحری جہازوں کے بیڑے نے متعلقہ غیرملکی جہازوں کی شناخت کا کام انجام دیا، اور ان کو کنٹرول کرکے بھگا دیا۔
Trending
- چین ، پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو اختتام پذیر، 50 ہزار سے زائد پیشہ ور خریداروں کی شرکت
- چائنا میڈیا گروپ کے 2026 مڈ آٹم فیسٹیول گالا نے عالمی ناظرین کے دل جیت لیے
- عالمی شخصیات کی چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کی بھرپور ستائش
- چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری تعلقات دنیا کے بہترین مفاد میں ہیں، چینی میڈیا
- چین سے دو پانڈوں پھینگ پھینگ اورفو شوانگ کی امریکہ روانگی
- چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جزیرہ ہوانگ یئن کے آس پاس سمندری اور فضائی حدود میں مشقیں
- بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، چینی نائب صدر
- بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل
- پاکستان ٹوبیکو بینسن اینڈ ہیجز کا پریمیم برانڈ نچلی کیٹیگری میں متعارف کرا کر 15 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نکلی
- پاکستانی گالفر نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا