بیجنگ :دو پانڈے”پھینگ پھینگ” اور “فو شوانگ” خصوصی طیارے کے ذریعے چھنگ دو سے اٹلانٹا چڑیا گھر کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ 10 سال تک قیام کریں گے۔ ان پانڈوں میں”پھینگ پھینگ”نر اور “فو شوانگ”مادہ ہے۔بین البراعظمی سفر کے دوران دونوں پانڈوں کی سلامتی اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے چینی ٹیم نے نقل و حمل کا تفصیلی انتظام کیا ہے۔ امریکہ کے ماہر ویٹرنری ڈاکٹر اور نگہداشت کار بھی دونوں پانڈوں کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔ اٹلانٹا پہنچنے کے بعد چینی عملہ قرنطینہ اور طبی معائنے کے عرصے کے دوران دونوں پانڈوں کی دیکھ بھال کے لیے چڑیا گھر میں موجود رہے گا تاکہ انہیں نئے ماحول سے جلد ہم آہنگ ہونے میں مدد مل سکے۔دسمبر 2025 سے چینی ماہرین کی ٹیم اور اٹلانٹا چڑیا گھر نے پانڈا ہاؤس کی تزئین و اپ گریڈ کے منصوبے پر متعدد مرتبہ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ چین اور اٹلانٹا چڑیا گھر کے درمیان پانڈوں کے تحفظ کے حوالے سے تعاون 20 برس سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ اس دوران مشترکہ تعاون کے تحت 7 ننھے پانڈوں کی کامیاب پرورش کی گئی ، جو چین اور یورپ و امریکہ کے درمیان پانڈوں کی بین الاقوامی افزائش کے تعاون میں بہترین نتائج میں شمار ہوتا ہے۔
Trending
- چین ، پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو اختتام پذیر، 50 ہزار سے زائد پیشہ ور خریداروں کی شرکت
- چائنا میڈیا گروپ کے 2026 مڈ آٹم فیسٹیول گالا نے عالمی ناظرین کے دل جیت لیے
- عالمی شخصیات کی چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کی بھرپور ستائش
- چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری تعلقات دنیا کے بہترین مفاد میں ہیں، چینی میڈیا
- چین سے دو پانڈوں پھینگ پھینگ اورفو شوانگ کی امریکہ روانگی
- چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جزیرہ ہوانگ یئن کے آس پاس سمندری اور فضائی حدود میں مشقیں
- بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، چینی نائب صدر
- بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل
- پاکستان ٹوبیکو بینسن اینڈ ہیجز کا پریمیم برانڈ نچلی کیٹیگری میں متعارف کرا کر 15 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نکلی
- پاکستانی گالفر نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا