کراچی (نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف پونے6 ارب روپے کرپشن کیس پر ریمارکس دیئے ہیں کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں رہنما پی پی پی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف پونے6 ارب کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے نیب ترمیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا، گواہان کو بلاتے ہیں اور کیس کو چلاتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے، عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Trending
- کراچی؛ سگریٹ سپلائر سے لوٹ مار، مددگار 15 پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی
- فرسٹ کلاس کرکٹر محمد فاروق نے بیٹنگ میں بڑا ریکارڈ بنا ڈالا
- Fan foot gets caught under Salman Khan car tire actor gets angry
- آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے
- ملک کے کئی علاقوں میں موبائل فون کوریج تاحال نہ ہونے کا انکشاف
- بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا عہدے سے متعلق اہم فیصلہ
- رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
- پیٹرول سبسڈی اسکیم؛ وزیراعظم کا کم پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے ایک اور اہم فیصلہ
- حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی، مشیر وزیراعظم
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری
Next Post