آذربائیجان کی قومی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔
پاکستان کے لیے آذربائیجان ایئر لائنز کی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پہلی پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز کے مسافروں کا استقبال وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین ملک نے کیا، اور سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا، اس موقع پرآذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے، اور استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی، آذربائیجان ایئر لائنز کی اسلام آباد اور کراچی کے لیے بھی باکو سے ہفتہ وار 2 پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔
مشیر برائے ہوا بازی فرحت حسین ملک نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا ر رہے ہیں، آذر بائیجان سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، فلائٹ آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
Trending
- اسلام آباد: دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو عدالت نے سزا سنادی
- ایشون کا بھونیشور کمار کو 2027 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ
- پاک چین افواج علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلیے حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل
- کامن ویلتھ گیمز: سری لنکا کے رمیش پتھیراگے نے جیولن تھرو کا گولڈ میڈل جیت لیا
- بچے بچے کو پتہ ہے الیکشن میں ن لیگ بری طرح ہاری، دھاندلی سے جتوایا گیا تھا، سعید غنی
- وزیراعلیٰ پنجاب چیمپئن لیگ؛ ٹرافی کی شاندار تقریب رونمائی کا انعقاد
- سعودی عرب میں برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- کراچی میں آئی بی ایم کے اسٹوڈنٹس نے عمارتوں کی اندر راستہ بتا نے والی ایپ تیار کرلی
- بھارتی خاتون کرکٹر نے ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی
- بریانی کھاتے ہوئے سر میں انجیکشن لگتے رہے، سلمان خان کا انوکھا ہیئر ٹریٹمنٹ