اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور گرفتار کارکنان کیساتھ کھڑا ہوں، وفا کروں گا۔
پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کو ایوان بالا لایا گیا جہاں انہیں سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا، عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا، آپ نے اعجاز چودھری اور میرے ایشو پر سٹینڈ لیا جسے تاریخ میں یاد رکھا جائےگا۔
اپنی گرفتاری کا احوال سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 مارچ کو میں گھر پر تھا،صبح ساڑھے 8 بجے 20 لوگ گھر آئے، گھر اور میرے دفتر پر ریڈ کیا گیا، میں اس وقت سو رہا تھا مجھے کالر سے پکڑ کر گھسیٹ کر لیکر گئے، مجھ سے موبائل فون مانگا گیا میرے بیٹے کو پکڑ لائے پھر چھوڑ دیا۔
عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ میرے منہ پر کالا کپڑا تھا دو گھنٹے تک سفر کے بعد جج کےسامنے لایا گیا، جج نے پوچھا آپ پر کیا الزام ہے میں نے پوچھا کہ میں ہوں کہاں، جج نے بتایا آپ بہاولپور کی تحصیل یزمان میں ہیں، پھر جج نے بتایا کہ آپ پر 5 ہرن کے شکار کا الزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک روزہ ریمانڈ پر تھانے لیکر جایا گیا پتا چلا یہ وہ تھانہ ہے جہاں فواد چودھری پر ٹوٹیاں چوری کا مقدمہ درج ہے، مجھے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف مہم چلانے پر نشانہ بنایا گیا، میں بانی پی ٹی آئی اور تمام گرفتار رہنماؤں کے ساتھ کھڑا ہوں وفا کرونگا، کاش آج اعجاز چودھری بھی یہاں ساتھ ہوتے۔
بعدازاں عون عباس بپی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر احتجاجاً ایوان سے چلے گئے، پولیس عون عباس کو ایوان سے لیکر واپس روانہ ہو گئی۔
Trending
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ