اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی گرفتار پر اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی معافی مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ایم پی او جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر سمیت پراسیکیوٹر قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔
جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھےاپروچ کروا رہے ہیں، کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں؟ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے عدالت میں جواب دیا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا، اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔
Trending
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
- مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
- معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل
- لاہور؛ مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- انفینٹینو کی مشکل میں اضافہ، اٹلی اور رومانیہ کی فٹبال فیڈریشنز حمایت سے دستبردار
- سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں؛ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی
- امت کے اتحاد اور امن کیلیے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مکہ معاہدہ ہوا، وزیراعظم
- پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت، کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافے کا امکان
- پمز واقعے کے بعد پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کی ہدایت
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا