اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ رات نجی ٹی وی ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کو تھپڑ رسید کیا اور افنان اللہ نے پی ٹی آئی وکیل کو جواباً زمین پر گرایا اور مُکے برسائے اور لاتیں ماریں۔
بعد ازاں ٹیلی ویژن پروگرام میں شریک مہمان کو پیٹنے والے تحریک انصاف کے حامی اور عمران خان کے وکیل شہرافضل مروت نے میڈیا کو لڑائی کا احوال بتایا تو کہا کہ ’عمران خان کو گالیاں دینے پر ان کی ٹریٹمنٹ بنتی تھی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ افنان اللہ نے عمران خان کو گالی دی جو مجھ سے برداشت نہیں ہوئی، مجھے گالی دیتے تو میں کنٹرول کر لیتا لیکن میں خان صاحب کا وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا مرید بھی ہوں۔ عمران خان کو گالی دینے اور یہودی ایجنٹ پکارنے پر میں نے ان کو تھپڑ مارا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ پٹھان ہیں اور پٹھان گالی کے جواب میں تھپڑ مارتے ہیں۔
Trending
- انفینٹینو کی مشکل میں اضافہ، اٹلی اور رومانیہ کی فٹبال فیڈریشنز حمایت سے دستبردار
- سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں؛ پولیس ملزمان تک پہنچ گئی
- امت کے اتحاد اور امن کیلیے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مکہ معاہدہ ہوا، وزیراعظم
- پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت، کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافے کا امکان
- پمز واقعے کے بعد پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اہم اقدامات کی ہدایت
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا
- چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کا کرغزستان میں آغاز
- چینی سنیما ، مقبولیت صرف باکس آفس تک محدود نہیں، چینی میڈیا
- چینی انسان نما روبوٹس اپنے “ارتقاء” کی رفتار تیز کر رہے ہیں، چینی میڈیا
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ