کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Trending
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل