اسرائیل نے مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا، مسجد اقصٰی کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی، جبکہ یہودیوں کو عبادت کی مکمل طور پر اجازت دی گئی ہے۔ حماس اسرائیل جنگ کے تناظر میں اس غیر معمولی اقدام کو انتہائی خطرناک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
فلسطینی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصٰی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف نے اس بات کی تصدیق کی ہے، جس کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے قلعہ بند مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر دیے اور مسلمانوں کا داخلہ مسجد اقصٰی میں روک دیا گیا جبکہ دوسری جانب یہودیوں کو عبادت کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عبادت گزاروں کو مسجد میں تلمودی عقائد کے مطابق عبادت کے لیے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ مسلمانوں کا مکمل طور پر داخلہ بند ہے۔ اس اقدام کے بعد سے مسجد اقصٰی میں عبادت کے حوالے سے نافذ پالیسی ختم ہو چکی ہے۔
مسجد اقصٰی میں نافذ پالیسی کے تحت غیر مسلم، القدس کمپلیکس کا دورہ تو کر سکتے ہیں لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں۔ اس انتظامی ترتیب کے باوجود بعض یہودی مسجد کے احاطے میں نماز ادا کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے یہودی قانون کے مطابق مسجد اقصٰی کمپاؤنڈ، المعروف ٹیمپل ماؤنٹ، کے تقدس کی وجہ سے اس کے کسی بھی حصے میں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
یاد رہے کئی مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے جب الاقصٰی کو مسلمانوں کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔
Trending
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا