ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رچرڈ راؤنڈ ٹری 81 سال کی عمر میں چل بسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن تھرلر فرنچائز ’ شافٹ ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رچرڈ راؤنڈ ٹری کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے جبکہ ان کی موت کا اعلان ان کے دیرینہ مینجر پیٹرک میک مین کی جانب سے کیا گیا۔
پیٹرک میک مین نے بتایا کہ رچرڈ کا انتقال لبلبے کے کینسر کے باعث ہوا۔
9 جولائی 1942 کو نیو روچیل نیویارک میں پیدا ہونے والے لیجنڈ اداکار نے اپنی آخری سانسیں لاس اینجلس میں اپنے گھر پر اہلخانہ کی موجودگی میں لیں۔
رچرڈ راؤنڈ نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں جاسوس جان شافٹ کے کردار سے شہرت ملی اور وہ 29 سال کی عمر میں اسٹار بن گئے تھے۔
مرحوم اداکار اس سے قبل 1993 میں چھاتی کے کینسر سے بھی لڑ چکے تھے۔
رچرڈ نے دو شادیاں کی تھیں اور ان کے پانچ بچے ہیں جن میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
Trending
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ