سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشددکا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغازکردیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدیدکہا، رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا، اس نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا ہے۔
سارہ احمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ رضوانہ کوکوکنگ بھی سکھائی جائے گی، اس کے علاوہ رضوانہ کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے اور اس کا طبی معائنہ بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کے ساتھ سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بروقت علاج نہ ہونے سے رضوانہ کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے، بچی کےسر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشان تھے اور بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر تھے۔
Trending
- والد کے انتقال کے بعد میسی اب فٹبال کھیلیں گے یا نہیں؟ غیر یقینی صورتحال
- تاجک سفیر کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد
- پاکستان کی مالیاتی کارکردگی 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: خرم شہزاد
- آزاد کشمیر انتخابات؛ شیری رحمان کا ایل اے 15 میں ری پولنگ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
- لامین یمال سے بریک اپ، گرل فرینڈ کی لائیو ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
- جاپانی فوج نے زہریلی گیس کے بم چینی زمین میں چھپائے ،یونٹ 731 کے سابق ارکان کی تصدیق
- چین کا بھارت سے درآمد کردہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ
- چینی فلموں کی بیرون ملک نمائش اور پروموشن کی سرگرمی “سلک روڈ لائٹ اینڈ شیڈو ” کا کرغزستان کے شہر بشکیک میں آغاز
- مال روڈ واقعہ اشارہ ہے 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری
- ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا