News Views Events
Apna Watan

ایم این اے فرخ خان کا چوہدری جہانگیر کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی پوری ٹیم چوہدری جہانگیر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے

0

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے پارٹی رہنما چوہدری جہانگیر کے جواں سال بھائی چوہدری تنویر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں فرخ خان نے چوہدری جہانگیر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال چوہدری تنویر کا انتقال اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی پوری ٹیم چوہدری جہانگیر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔فرخ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری تنویر کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.