لاہور(اپنا وطن )پارٹی قائد نوازشریف کے قریبی سمجھے جانیوالے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ نظریہ کمزورہوجائے تو ملک قائم نہیں رہتے، دہشت گردی سرحدپارسے ہویا ریاست کے اندردونوں جرم ہیں، الیکشن سے ہی ملکی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں چوہدری شجاعت کے سوا کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ دوسرے صوبوں میں سیاسی اتحادکرسکتے ہیں، الیکشن میں تاخیر سے ریاست اور سیاست میں ن لیگ کو نقصان پہنچنا تھا، سپریم کورٹ نےبروقت فیصلہ دیکرقوم اورملک کو بچالیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 15 سال بعد چودھری شجاعت سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا تھا۔ادھر مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں لیکن تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن