کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے سابق شوہر اداکار عمران اشرف سے طلاق کی وجہ بتادی۔
کرن اشفاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار عمران اشرف سے اپنی شادی ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ شادی میں بہت سارے مسائل تھے، شوہر کا سپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے جو میری شادی میں نہیں تھا۔کرن اشفاق نے بتایا کہ میری امی مجھے ایک ہی بات بولتی تھیں کہ برداشت کرنا اور میری امی ابو کو کچھ نہیں بتاتی تھیں کیوں کہ انہیں پتا تھا کہ جس دن ابو کو پتا چلے گا وہ برداشت نہیں کرسکیں گے اور یہ ہی ہوا، میری طلاق کا پتا چلتے ہی وہ 5،6 دن اسپتال میں داخل رہے، طلاق کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا رہی اور میری اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اپنے بھائیوں سے بات کرتی۔اداکارہ نے کہاکہ اس ملک میں صرف لڑکی کی طلاق ہوتی ہے لڑکے کی نہیں، لوگ مجھے بولتے ہیں مسئلے تھے تو پہلے کیوں نہیں چھوڑا کیوں کہ میری امی چھوڑنے نہیں دیتی تھیں، برداشت کرنے کا ہی بولتی تھیں، مجھے 5 سالوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات میں جانے کی اجازت نہیں تھی، میری طلاق رواں سال اگست کے آخر میں ہوئی تھی اور اکتوبر میں ہم نے اپنی علیحدگی کا سوشل میڈیا پر بتا دیا تھا۔ماڈل نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بتایا کہ میں ملائیشیا نہیں جانا چاہتی تھی میرے امی ابو پاکستان آئے اور وہ مجھے لے گئے، مجھے پتا تھا میرے ساتھ کیا ہوگا اور وہی ہوا میری شادی حمزہ سے ہوگئی، حمزہ کے ساتھ میں خوش ہوں اور وہ مجھے ہر طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی ہے۔
Trending
- 100 انڈیکس 205 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 133 پر بند
- امریکا کو بڑا دھچکا ، خام تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
- ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ
- پاک-چین اقتصادی شراکت داری کاروباری تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے: سفیر پاکستان خلیل ہاشمی
- دیگر ممالک کی جائز سرگرمیوں کو بدنام کرنے کی جاپانی کوششوں پر عالمی برادری کو انتہائی ہوشیار رہنا چاہیے، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی وزارت خارجہ نے رینائی ریف واقعے پر فلپائن کے سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا
- پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں ایک جدید جامع نقل و حمل کا نظام قائم کیا جائے گا ، چین کی وزارت ٹرانسپورٹ
- اے آئی کے چیلنجز تکنیکی حدود سے کہیں آگے نکل چکے ہیں، چینی میڈیا
- چین نے اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں تھائی لینڈ کو اہم مقام دیا ہے، چینی وزیر اعظم
- چینی وزیر اعظم کی اینڈی برنہم کو برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد