لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز اور مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ( ن ) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کے دوران مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اجلاس میں نہ آئے اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے خواتین ایم پی ایزکی تعریف کرنے پر مریم نواز نے بیزاری کا اظہار بھی کیا۔
اجلاس کے دوران تہمینہ دولتانہ نے گفتگو شروع کی تو مریم نواز نے کہا کہ آپ اپنے حلقے کی بات نہ کریں، بتائیں پارٹی کے لیے کیا کیا ؟، اپنی کارکردگی بتائیں ، جس پر تہمینہ دولتانہ نے جواب دیا کہ آپ مجھ سے اور کیا چاہتی ہیں کیا میں مرجاؤں؟۔
دونوں خواتین رہنماؤں کے درمیان تلخی ہونے پر پارٹی قائد نواز شریف نے اشارے سے مریم نواز کو چپ رہنے کہا۔
واضح رہے کہ تہمینہ دولتانہ کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے ہے اور اپنے سیاسی کیرئیر کے آغاز سے ہی مسلم لیگ ( ن ) کے ساتھ وابستہ ہیں۔
Trending
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان
- لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار
- پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا
- ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
- A young South African footballer who played a prominent role in the 2026 FIFA World Cup has passed away.
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- ویرات کوہلی کی نجی ملاقات خفیہ نہ رہ سکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- راولپنڈی؛ خون سفید، جھگڑے کے دوران بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی