اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا فیصلہ سناتے ہوئے اے این پی کو لالٹین کا نشان واپس دے دیا۔ تاہم 20 ہزار جرمانہ اور انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ضروری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کی 5 سال کی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، ملک میں اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہے اور سیاسی جماعتیں اس میں شرکت کررہی ہیں لہٰذا اے این پی 10 مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔
واضح رہے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف کا ابھی بھی اسی معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔
Trending
- وڑچھہ، کالا باغ اور قائد آباد میں موجود وسیع ذخائر پاکستان کو پنک سالٹ کی عالمی منڈی میں اہم مقام دے رہے ہیں
- کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ساتویں ملزم کی پلی بارگین منظور
- نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل
- ہریتھک روشن کے بیٹے کا ڈیبیو؛ ماں بھی خوش؛ صبا آزاد نے بھی حوصلہ بڑھایا
- پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اورٹیکنالوجی تعاون بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت
- ڈیفنس میں 6 افراد کی کار کی ٹکر سے ہلاکت؛ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
- لارڈز ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- آٹھ سال قبل ایسے کام چھوڑ دیئے جن سے اللہ ناراض ہو؛ اداکارہ لیلیٰ
- ایف بی آر نے پاکستان کوسٹ گارڈ کو کسٹمز کے بعض اختیارات تفویض کر دیے
- ایم کیو ایم کا راج تھا؛ ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم، اب کام ہوگا، مرتضیٰ وہاب